Pakistan Affairs
1 min readNov 26, 2020

پاکستان کو کس ملک کا ماڈل اپنانا چاہیئے؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کو کسی ملک کا ماڈل اپنانا ہے تو وہ اس کا دوست ترکی ہے۔ کچھ دن قبل اپنے اہلخانہ کے ہمراہ ترکی میں سیر سپاٹے کرنے والے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ترکی کے شہر استنبول میں موجود ہیں۔ ترکی کے سحر میں مبتلا وسیم اکرم نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ترکی کی مہمان نوازی، اُن کا کھانا اور اُن کا دنیا کو خیر مقدم کرنے کا طریقہ، ان کا ہر ایک کام بہت شاندار ہے۔‘ سابق کرکٹر نے مزید لکھا کہ ’پاکستان بھی بے پناہ وسائل سے مالا مال ہے، انشاءاللّہ ہم بھی ایک دن ترکی کی طرح اس مقام پر پہنچیں گے۔‘ واضح رہے کہ وسیم اکرم نے کچھ دن قبل اپنی اہلیہ شنیرا اور بیٹی آئلہ اکرم کے ہمراہ ترکی کا دورہ کیا تھا جہاں اُنہوں نے اپنے اہلخانہ کے ساتھ ایک معیاری وقت گُزارا تھا جبکہ وہ اس حوالے سے مختلف تصاویر اور پیغامات سوشل میڈیا پر بھی جاری کرتے دکھائی دیے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ

Pakistan Affairs
Pakistan Affairs

Written by Pakistan Affairs

Find news, multimedia, reviews and opinion on Pakistan, politics, sports, economy, travel, books, education, …

No responses yet